طلاق کی شرح کو کم کرنے کیلئےنعمان اعجاز کا اہم مشورہ

Jan 09, 2023 | 13:22:PM
فائل فوٹو
کیپشن: طلاق کی شرح کو کم کرنے کیلئےنعمان اعجاز کا اہم مشورہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کو کم کرنے کے لیے ایک اہم مشورہ دے دیا ہے۔نعمان اعجاز نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سماجی اور معاشرتی مسائل پر بھی بات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے بچوں کی چھوٹی عمر میں شادیاں کرنا چھوڑ دیں، جب تک آپ کا بچہ کمانے کے قابل نہ ہوجائے اور اپنی بیوی کے اخراجات اُٹھانے کے قابل نہ ہوجائے اس کی شادی نہ کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے اپنے بچوں کی زندگیوں کو خراب نہ کریں، اپنے بچوں کو سمجھدار ہونے کے بعد اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے دیں۔

اداکار کے خیال میں زیادہ تر شادی شدہ جوڑوں کے درمیان صرف پیسوں کی وجہ سے ہی لڑائیاں شروع ہوتی ہیں اور پھر بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔