زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں،دفاتر سے باہر آگئے

Jan 09, 2023 | 11:58:AM
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں،دفاتر سے باہر آگئے
کیپشن:  زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میرپور آزاد کشمیر شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں،دفاتر سے باہر آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز میرپور آزاد کشمیر تھا،   زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 ضرور پڑھیں :موٹرسائیکلوں کی فراہمی: حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اس قبل بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی تھی۔لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

 زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

 زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

 کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

 پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔