تقرر و تبادلے، عالیہ شاہد ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات 

Feb 09, 2026 | 22:31:PM
تقرر و تبادلے، عالیہ شاہد ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ڈویژن عالیہ شاہد کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

 مزید برآں جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن راجہ تنویر عظمی کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 علاوہ ازیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب، لاہور میں تعینات، آفس مینجمنٹ گروپ، گریڈ 18 کے احسن منیر بھٹی کو تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: