این اے 102فیصل آباد ؛ لیگی رہنما عابد شیر علی کو بڑے مارجن سے شکست

Feb 09, 2024 | 22:37:PM
این اے 102فیصل آباد ؛ لیگی رہنما عابد شیر علی کو بڑے مارجن سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) قومی اسمبلی کے  حلقہ  این اے 102  فیصل آباد کے تمام پولنگ سٹیشنز کا  رزلٹ مکمل کر لیا گیا ۔ 

غیر حتمی غیر  سرکاری اعدادو شمار کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما  عابد شیر علی کو   بڑے مارجن سے شکست دے دی ، سامنے آنے والے  اعدادوشمار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار چنگیز خان کاکڑ کو  ایک لاکھ 32 ہزار 526 ووٹ ملے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی کو ایک لاکھ 320 ووٹ ملے ، اس طرح لیگی رہنما کو 32206 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔