NA-39 بنوں: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار نے سب کو پچھاڑ دیا

Feb 09, 2024 | 21:15:PM
NA-39 بنوں: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار نے سب کو پچھاڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ 39 بنوں سے مکمل نتیجہ آ گیا، پی ٹی آئی کے حامی آزاد امیدوار مولانا نسیم علی شاہ نے سب کو پچھاڑ دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 39 بنوں سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  مولانا نسیم علی 147087 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار سابقہ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم دورانی نے 110675 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے نسیم علی شاہ کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔