سالی کے پیار میں پاگل شوہر نے بیوی کو مروا دیا۔۔قاتل کا لاش کیساتھ ایسا فعل کہ انسانیت بھی کانپ اٹھے

Feb 09, 2022 | 12:49:PM
شوہر نے سپاری دیکر بیوی کو قتل کروا دیا
کیپشن: خاتون قتل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش  میں ایک خاتون کے قتل کے معاملے میں ایسا سچ سامنے آیا ہے، جسے جاننے کے بعد انسانیت پر سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  نوئیڈا  میں سالی سے شادی کرنے کے لئے  شوہر نے اپنی ہی بیوی کا قتل کروا دیا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے سپاری دے کر اپنی بیوی کا قتل کروا دیا تاکہ اس کے راستے سے کانٹا ہٹ جائے اور وہ اپنی سالی سے شادی کرسکے۔

اس معاملے میں سب سے حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ قاتل نے خاتون کا قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ساتھ آبروریزی بھی کی۔

یہ افسوسناک واقعہ20 جنوری کو علی گڑھ میں پیش آیا اور اس کی لاش کمرے سے ملی۔ خود مہلوک خاتون کے شوہر نے ہی پولیس کو اطلاع دی تھی۔ پولیس نے جب جانچ پڑتال کی تو جو حقیقت سامنے آئی وہ حیران کردینے والی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پرانے نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع

فی الحال پولیس نے ملزم شوہر سندیپ سمیت ایک قتل کے ملزم ساہو عرف رامبیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شوہر سندیپ نےساہو عرف رامبیر کو  سپاری دی تھی۔ فی الحال دونوں ملزم 14 دنوں کے عدالتی حراست میں ہیں۔

ملزم شوہر مہامایا فلائی اوور کے پاس کچوڑی بیچتا ہے اور وہ اپنی چھوٹی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ رابیر نوئیڈا میں آٹو چلاتا ہے۔ پولیس پوچھ گچھ میں ساہو نے بتایا کہ سندیپ نے اسے بیوی کا قتل کرنے کے عوض 70 ہزار روپئے دینے کا لالچ دیا تھا اور   ایڈوانس پیسے بھی  دیئے  تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔۔فیصل واڈا نااہل قرار
 پولیس  کے مطابق  20 جنوری کو ہی ملزم ساہو سندیپ کے کمرے پر پہنچا تھا اور اس کے کمرے میں گھس کر اس کی بیوی کو فرش پر پٹخا تھا جس کے اس کی موت  ہوگئی۔ اتنا ہی نہیں، سندیپ کی بیوی کی موت کے بعد ساہو نے اس کی لاش کے ساتھ آبروریزی بھی کی اور پھر فرار ہوگیا۔