مظفرآباد: صدر آزاد جموں و کشمیر کی منظوری سےبیوروکریسی میں اہم تبادلے

Dec 09, 2025 | 20:43:PM
مظفرآباد: صدر آزاد جموں و کشمیر کی منظوری سےبیوروکریسی میں اہم تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا) صدر آزاد جموں و کشمیر کی منظوری سے آزادکشمیر کی بیوروکریسی میں اہم تبادلے کئے گئے۔ 

 تعلیم، توانائی اور قانون کے شعبوں میں تبادلے کیے گیے ہیں ،سید شاہد محی الدین قادری سیکرٹری محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کردیا گیا،مسٹر ارشاد احمد قریشی سیکرٹری محکمہ قانون، انصاف و انسانی حقوق تعینات ہوئے۔

 ظفر محمود خان پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعظم تعینات، اضافی چارج سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ ہوگا۔

 محمد طیب سیکرٹری محکمہ توانائی و آبی وسائل،امتیاز احمد سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن،تہذیب النساء سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور عنایت علی سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر تعینات کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کرسمس تہوار ،مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری