جے یو آئی کا جنوبی پنجاب میں بحالی امن، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

Dec 09, 2025 | 18:45:PM
جے یو آئی کا جنوبی پنجاب میں بحالی امن، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمعیت علماء اسلام نے جنوبی پنجاب میں بحالی امن کے لئے مارچ کرنے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی پنجاب نے بلدیاتی فریم ورک کی تیاری کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔

مولانا صفی اللہ کی زیر صدارت جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ قاسم العلوم ملتان میں ہوا، ایجنڈے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں مولانا محمد یحییٰ عباسی، مولانا جمال عبدالناصر، نور خان ہانس ایڈووکیٹ، مولانا سعید الرحمن سرور، مفتی شاہد مسعود، مولانا عبدالمجید توحیدی اور اسید الرحمن خواجہ  نے شرکت کی۔

قائم مقام امیر جے یو آئی پنجاب مولانا محمد صفی اللہ نے کہا کہ جے یو آئی صوبہ پنجاب کے موٹروہیکل آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے، جے یو آئی پنجاب ٹرانسپورٹرز کے موقف کی تائید کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرے، موٹر وہیکل آرڈیننس سے رشوت ستانی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور ہر ادارہ رشوت میں ملوث ہے۔

مولانا صفی اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت سے سوسائٹی ایکٹ کے تحت مدارس کی رجسٹریشن شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، 

سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے ہوتے ہوئے آرڈیننس جاری کرنا جمہوری عمل کا انکار ہے۔

انھوں نے کہا کہ مساجد کے وظائف علماء کی خود مختاری پر حملہ کے مترادف ہے، بحالی امن جنوبی پنجاب کے عوام کا بنیادی حق ہے۔

ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز نے کہا کہ نئے بلدیاتی قوانین کو مسترد کرتے ہیں جو حکمران جماعت کے "ووٹ کو عزت دو" کے نعرے کی نفی ہیں۔ 

حافظ غضنفر عزیز نے کہا کہ بلدیاتی قوانین میں اختیارات عوامی نمائندوں کے بجائے بیوروکریسی کو دئیے گئے جو جمہوری عمل کی توہین ہے، جے یو آئی پنجاب کے عوام کے سیاسی اور قانونی حقوق کی جنگ لڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں :اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، :عظمیٰ بخاری