وزیراعظم نے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

Dec 09, 2025 | 18:14:PM
وزیراعظم نے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے،اجلاس میں ملکی معاملات کے اہم امور پر غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی نوعیت اہم فیصلے متوقع ہیں،

مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریاں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سال کے 12مہینوں کے نام کیسے پڑے؟ دلچسپ داستان