مناواں میں گھر کی چھت گر گئی،سالگرہ مناتے 3دوست جاں بحق،2 زخمی

Dec 09, 2025 | 12:37:PM
مناواں میں گھر کی چھت گر گئی،سالگرہ مناتے 3دوست جاں بحق،2 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری)لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے3دوست جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں محلے دار5 دوست حافظ ارسلان کے گھر اس   کی  سالگرہ منانے کے لئے   اکٹھے ہوئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سالگرہ کے دوران مٹی اور گاڑے سے بنی چھت اچانک ان پر آ گری۔

حکام کے مطابق28 سالہ احمد قدیر، 30 سالہ امیر حمزہ، 23 سالہ ارسلان مظہر سانحہ میں جاں بحق ہوئے جبکہ28 سالہ عبدالرحمٰن اور 24 سالہ حیدر یاسین کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمی افراد کو سروسز ہاسپٹل منتقل کر دیا۔پولیس نے جاں نحق ہونے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:بڑا استعفیٰ آگیا،ایاز صادق نے بھی اہم قدم اٹھا لیا