عالمی قوتیں ہماری معیشت ہمارے ایٹم بم پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جومنظور نہیں ،مولانا فضل الرحمان

Dec 09, 2023 | 22:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ عالمی قوتیں ہماری معیشت ہمارے ایٹم بم پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں منظور نہیں ہے، پوری قوم سے کہنا چاہتا ہوں پرانی لکیریں مٹاکر نئی مستقبل تلاش کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسلام ملک کے کونے کونے میں جمعیت کا پرچم لہرائے گا، دنیا میں جہاں کوئی قوم آزادی کی جنگ لڑتی توجے یو آئی ہر اول دستہ ہوتا ہے، پاکستان میں اسلامی نظام یہودی و نصریٰ کو منظور نہیں ہے، معیشت کے حوالے سے دباؤ پاکستان کے اوپر ہے، ایران اور افغانستان امریکہ مخالف ہے مگر ان پر دباؤ نہیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ ہم پر گزرا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ پچھلی حکومت کشمیر کوبیچنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مقصد سے آئی تھی،ہم نے اس فتنے کو ختم کردیا جو اسرائیل کو تسلیم کرنا تھا، جن کا ایجنڈہ پاکستان کو توڑنا تھا کیا ان کو دوربارہ ووٹ دیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ اس وقت 16 ہزار تک مائیں بہنیں فلسطین میں شہید ہوچکے ہیں،دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس وقت کہاں ہیں،20 سال تک جنہوں نے افغانستان پر ظلم کئے وہ کہتے ہیں ہم انسانی حقوق کی تنظیم ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فاٹا انضمام کرکے جنت کی طرف لے جانے کے وعدے کئے گئے، فاٹا کے عوام کو دھوکہ دیا گیا،6 سالوں میں فاٹا کو 1 ارب روپے بھی نہیں دیئے گئے ہیں،عالمی قوتیں ہماری معیشت ہمارے ایٹم بم پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں منظور نہیں ہے، پوری قوم سے کہنا چاہتا ہوں پرانی لکیریں مٹاکر نئی مستقبل تلاش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں اہم سیاسی شخصیت کی شمولیت، کھلبلی مچ گئی