نوشہرہ: بارات پر نا معلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق 5 زخمی

Dec 09, 2023 | 21:03:PM
نوشہرہ: بارات پر نا معلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق 5 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نوشہرہ میں پبی جی ٹی روڈ پر سٹیشن کے قریب بارات پر نا معلوم افراد کی فا ئرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

خوشی کے موقع پر ان ہونی گئی، نوشہرہ میں بارات جیسے پر مسرت موقع پر دلخراش واقع پیش آ گیا، پبی جی ٹی روڈ پر ریلوے سٹیشن کے قریب جاتی ہوئی بارات پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں 2افراد مو قع پر جان بحق ہو گئے جبکہ 5 افراد شد ید زخمی ہو ئے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال کا نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف
فا ئرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہوگئے، زخمیوں اور جان بحق افراد کو میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتا ل پبی منتقل کیا گیا، شدید زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں 2 مرد، 2 خوا تین اور ایک بچی شا مل ہیں۔