جونیئر ہاکی ورلڈکپ، پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Dec 09, 2023 | 19:29:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے میچ ڈرا کرکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
 ایونٹ کا اہم و سنسنی خیز میچ جو کہ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین کھیلا گیا،مذکورہ میچ 1-1 گول سے برابر رہا، پاکستان کی جانب سے 42ویں منٹ مین پینلٹی کارنر کے ذریعے ارباز احمد نے گول سکور کیا جبکہ بیلجیئم کی جانب سے میچ کے تیسرے منٹ میں جیک نے گول سکور کیا، اس طرح پاکستان نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان کوارٹر فائنل میچ 12 دسمبر کو سپین کے خلاف کھیلے گا۔
اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ منیجر لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر ، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس ، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی ، انٹرنیشنل محمد علی ، انٹرنیشنل محمد آصف خان جبکہ فزیو تھراپسٹ محمد اسلم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیان لاہور کو صاف ستھرا ماحول دینے کیلئے نئے پلان پر عملدرآمد شروع