9 مئی مقدمات،شیخ رشید اور شیخ راشد  کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Dec 09, 2023 | 10:53:AM
9 مئی مقدمات،شیخ رشید اور شیخ راشد  کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا،سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش جاری ہے مزید موقع دیا جائے جس پر عدالت نے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت میں صدر پاکستان کون ہو گا؟،اہم خبر سامنےآ گئی

بعد ازاں انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں، این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا،اللّٰہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔