بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Dec 09, 2022 | 18:02:PM
چیئرمین پیپلزپارٹی، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ، ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ نے جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام سے متعلق آگاہی دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کم عمری میں شادی کے خلاف قانون سازی کے حوالے سے سندھ پہلے ہی برتری رکھتا ہے،مجھے امید ہے کہ جبری شادیوں سے متعلق قانون سازی سے متعلق کاوشیں بھی کامیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی