سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

Dec 09, 2022 | 17:40:PM
سونے، چاندی کی قیمت، نئی بلند ترین سطح، پہنچ گئی،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کے بعد چاندی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
صرافہ ڈیلرزکے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا مزید 700 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کے دام پہلے بار 1 لاکھ 67 ہزار 100 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت بھی پہلی بار 1 لاکھ 43 ہزار 261 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی 30 روپے اضافے سے 1890 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر مہنگا ہوکر 1800 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول سستا ہونے کا امکان ،کتنی قیمت کم ہوگی؟