جدہ فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کا لباس توجہ کا مرکزبن گیا،تصاویر وائرل

Dec 09, 2022 | 13:04:PM
فائل فوٹو
کیپشن: جدہ فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی انٹری، ہر آنکھ ان پر ٹھہر گئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ میں سجل علی کے بعد ماہرہ خان کی انٹری، ہر آنکھ ان پر ٹھہر گئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے بین الاقوامی فلمی میلے کی تصاویر شیئر کیں۔جسے ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا اور اپنے کمنٹس سے ان کی تعریف بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ کے 7ویں روز شرکت کی تو ان کا نیلا لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ان تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جس میں ماہرہ خان نے نیلا لباس زیب تن کیا ہوا، ہلکے میک اپ اور سُنہری چین میں ان کی شخصت جاذب نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح یکم دسمبر کو سجل علی کی بین الاقوامی فلم ’واٹ لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹِ‘ سے ہوا تھا دس روزہ اس فلمی میلے کا کل آخری دن ہے۔