کرکٹ کھیلتے ہوئے جھگڑا۔۔ والد کے سامنے  بیٹے کیساتھ ظلم کی انتہا۔دل ہلا دینے والی خبر

Dec 09, 2021 | 12:54:PM
 کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، والد کے سامنے بیٹا قتل
کیپشن:  کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، والد کے سامنے بیٹا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عارف والا میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر بیٹے کو والد کے سامنے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکنڈ ائیر کا طالبعلم ابو طلحہ دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    وزیراعظم کی ترجمان نے استعفا دیدیا

 واضح رہے مقتول ابو طلحہ کے والد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزموں کو کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کا رنج تھا، ملزموں نے بیٹے کو میری آنکھوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا،انہوں نے مزید بتایا کہ ابوطلحہ گزشتہ شام تیل کی ایجنسی میں بیٹھا تھا جب ملزموں نے حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابوطلحہ کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کا تبادلہ 2ماہ تک روک دیا