پی آئی اے کا کوئٹہ سے تربت پرواز شروع کرنے کا اعلان

Dec 09, 2020 | 18:59:PM
پی آئی اے کا کوئٹہ سے تربت پرواز شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کی ساحلی علاقوں کی عوام کےلئے خوشخبری ، پی آئی اے نے کوئٹہ سے تربت ہفتہ وار2 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ، پہلی پرواز 10 دسمبر(کل ) اڑان بھرے گی۔
تفصیلات کے مطابق تربت ائیرپورٹ کو فعال کردیا گیا،جس پر قومی ایئر لائن کوئٹہ سے تربت کیلئے ہفتہ واردوپروازیں چلائےگی،پہلی پرواز کل پرواز کرے گی۔گزشتہ کئی سالوں سے تربت ، پسنی اور اوڑھ مارہ ائیرپورٹ غیرفعال رہے،تربت کی پرواز سے ساحلی علاقوں کی عوام کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا،مکران ، گوادر ، خضدار اور دیگر ڈویژن کی عوام کو فائدہ ہوگا۔