قومی کرکٹرز کے نیوزی لینڈ میں سیرسپاٹے

Dec 09, 2020 | 11:16:AM
 قومی کرکٹرز کے نیوزی لینڈ میں سیرسپاٹے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ سکواڈ کی 14 روزہ آئیسولیشن کے ختم ہونے پر کوئنز ٹاون پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز  آزاد فضا میں چہل قدمی  کر کے خوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان ٹیم کے سینئر کرکٹرز اظہر علی اور محمد حفیظ نے کوئنز ٹاؤن کے ساحل پر واک کی اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے تصویریں شیئر کیں۔اظہر علی اور محمد حفیظ نے خوبصورت نظارے دیکھے۔

View this post on Instagram

A post shared by MH (@m_hafeez8)

اظہر علی نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ تبصرہ کیا کہ صحت مند رہنے کیلئے صبح سویرے کی واک سے بہتر کوئی اور عمل نہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Azhar Ali (@azharali79_)

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ آئیسولیشن کے بعد کل کوئنز ٹاؤن پہنچے تھے۔