معروف سٹیج اداکارہ حنا شیخ کی گاڑی پر رات گئے فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد سعد کمال)فیصل آباد میں مشہور سٹیج اداکارہ حنا شیخ کی گاڑی پر رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ،حنا شیخ گوجرانوالہ سے فیصل آباد کے سبینہ تھیٹر میں ڈرامہ پرفارمنس کے لیے آئی تھی ۔
اس موقع پر حنا شیخ نے سٹی41 نیوزکے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی پر سٹیج اداکار سلک چوہدری نے فائرنگ کروائی ہے،سلک چوہدری نے ذاتی رنجش کے باعث میرے پر قاتلانہ حملہ کروایا ۔
اداکارہ نے کہا کہ سی پی او سے درخواست ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،انفارمشن سیکرٹری فیصل آباد محمد اجمل نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ رات گئے سٹیج اداکارہ کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عظمی بخاری ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی41 نے حاصل کرلی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم افراد کو ہاتھ میں اسلحہ لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو موٹرسائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے،تھانہ منصور آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج جہنم واصل