پاکستان سے افغانستان ہتھیاروں کی مبینہ سمگلنگ کا افغان دعویٰ بے بنیاد قرار

Aug 09, 2026 | 17:33:PM
پاکستان سے افغانستان ہتھیاروں کی مبینہ سمگلنگ کا افغان دعویٰ بے بنیاد قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان سے افغانستان ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کا افغان دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان کا دعویٰ حقائق کے منافی اور توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، افغانستان میں امریکی افواج کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ موجود ہے، امریکی فوجی ساز و سامان کی مالیت 7.2 ارب ڈالر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں سوویت دور کے ہتھیاروں کے بڑے ذخائر بھی موجود ہیں، یہ ذخائر افغان سرزمین پر اسلحے کی موجودگی کی اہم وجہ ہیں، ہتھیاروں کو پاکستان سے منسوب کرنا عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، معاملہ افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی موجودگی سے توجہ ہٹانا ہے۔

پاکستان نے مزید کہا کہ دہشتگرد گروہوں کو افغان سرزمین پر اب بھی پناہ حاصل ہے، یہ گروہ افغان سرزمین سے پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، افغان طالبان بے بنیاد الزامات کے بجائے پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کریں، افغان حکام سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

یہ بھی پڑھیں :  کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرانک سامان برآمد