گائے نے شادی کی خوشیاں غم میں بدل دیں

Aug 09, 2026 | 09:58:AM
گائے نے شادی کی خوشیاں غم میں بدل دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب بارات روانگی سے چند گھنٹے قبل موٹرسائیکل سوار دولہا حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں محمد اویس نامی نوجوان موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ اچانک ایک گائے نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

 مزید پڑھیں:قصور : مکان کی چھت گرگئی، خاتون جاں بحق ،3 افراد زخمی

محمد اویس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دولہا کی حادثے میں ہلاکت کی خبر گھر پہنچی تو شادی کی تیاریوں میں مصروف خاندان میں کہرام مچ گیا اور خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والا محمد اویس علاقے کا معروف نعت خواں بھی تھا، اہل علاقہ نے نوجوان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔