قومی کرکٹر فخر زمان کا ری ہیب آئندہ ہفتے سے این سی اے میں شروع ہوگا

Aug 09, 2025 | 17:34:PM
قومی کرکٹر فخر زمان کا ری ہیب آئندہ ہفتے سے این سی اے میں شروع ہوگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹر فخر زمان کا ری ہیب آئندہ ہفتے سے این سی اے میں شروع ہوگا، ذرائع کے مطابق فخر زمان کا پاکستان پہنچنے پر پی سی بی میڈیکل پینل سے رابطہ ہوا، فخر زمان کو پی سی بی میڈیکل پینل نے مختلف ٹیسٹ تجویز کر دیئے۔

فخر زمان کا ری ہیب رواں ہفتے شروع ہونا تھا، تاخیر سے وطن پہنچنے کے باعث آئندہ ہفتے سے ہوگا، فخر زمان کی ٹیسٹ رپوٹ آنے کے بعد کرکٹر کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کو ابتدائی معائنہ کے بعد بائیں ٹانگ کی تھائی میں ہلکا تناؤ تشخیص ہوا تھا، قومی بلےباز ہیمسٹرنگ اسٹرین کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :انڈیا کے سب سے امیر شخص کا بھائی کیسے دیوالیہ ہوا؟