آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹرافی ٹور کا آغاز کردیا 

Aug 09, 2023 | 15:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے ٹرافی ٹور کا ایک بار پھر آغاز کردیا۔

حکومتی اجازت ملتے ہی پاکستان کے لیے ٹرافی ٹور کی ونڈو فائنل ہوگئی، پاکستان میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 ٹرافی ٹور 27 اگست سے 3 ستمبر کے درمیان ہوگا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی چمچماتی ٹرافی تمام ممالک گھومنے کے بعد سب سے آخر میں پاکستان آئیگی۔ کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی جنوبی افریقہ سے پاکستان پہنچے گی۔  پاکستان میں ٹرافی ٹور مکمل ہونے کے بعد ٹرافی میزبان ملک بھارت چلی جائیگی۔ 

اس وقت آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی بنگلہ دیش میں موجود ہے۔ بنگلہ دیش میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ٹرافی 9 اگست تک رہے گی۔ 10 سے 13 اگست تک ٹرافی کویت اور بحرین جائیگی۔ بحرین کے بعد ٹرافی ایک مرتبہ پھر بھارت جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی منظور 

16 سے 24 اگست تک کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی اٹلی، فرانس اور انگلینڈ پہنچے گی۔ 25 سے 26 اگست تک کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی ملائشیا میں موجود ہوگی۔ ملائشیا کے بعد ٹرافی یوگانڈا، نائجیریا اور پھر جنوبی افریقہ پہنچے گی۔