کشمیر پریمئر لیگ ۔۔میرپور رائلز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Aug 09, 2021 | 19:22:PM
کشمیر پریمئر لیگ ۔۔میرپور رائلز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کشمیر پریمئر لیگ  کا چھٹا   میچ آج کھیلا گیا جس میں میرپور رائلز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اووسیز واریئرز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 145 رنز کا ہدف دیا۔واریئر کی طرف کامران غلام 47 اور اعظم خان 32 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ میرپور رائلز کے سلمان ارشد نے 3 کھلاڑیوں کو  آئوٹ کیا۔

جواب میں میرپور رائلز نے 18اعشاریہ 1 اوورز میں 5 وکٹ پر 146 رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی۔میرپور رائلز کی طرف سے مختار احمد 45، شرجیل خان 35 اور کپتان شعیب ملک 36 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ اوورسیز واریئر کے محمد موسیٰ نے 3 وکٹ اپنے نام کیں۔

میرپور رائلز کی ایونٹ میں یہ پہلی فتح ہے، اس نے اب تک 3 میچز کھیل لیے ہیں، 2 میں وہ شکست سے دوچار ہوئی ہے ۔ اوورسیز واریئر نےدونوں میچز  میں شکست کھائی۔

یہ بھی پڑھیں:کر ینہ کپو ر کرن جو ہر کے شو میں اپنے تیسرے بچے کو متعا رف کروانے کیلئے بے چین