حریم شاہ کی ترکی میں موج مستیاں۔۔ ساحل پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

Aug 09, 2021 | 16:25:PM
حریم شاہ کی ترکی میں موج مستیاں۔۔ ساحل پر ڈانس کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹک ٹاک اسٹار  اور اداکارہ حریم شاہ کی ترکی کے ساحل پر بالی ووڈ گانے پر رقص کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے ترکی کے ساحل پر سیر و تفریح کرتے ویڈیوز انسٹاگرام کی زینت بنائیں۔

  بلیک لباس میں ملبوس حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز میں بطور بیک گراؤنڈ میوزک بالی ووڈ کا مقبول گانا چل رہا ہے۔

اداکارہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔

 یاد رہے کہ حریم شاہ  گزشتہ دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں، انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیا گیا