اگر روس حملے بند کر دے تو فوری جنگ بندی کے لیے تیار ہیں:یوکرینی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی نے امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس حملے بند کر دے تو یوکرین بھی فوری جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ اگر روس یوکرین پر اپنی فوجی کارروائیاں روک دیتا ہے تو کیف بھی اسی انداز میں مثبت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے اور اس سے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین مسلسل جنگ بندی کی حمایت کرتا آیا ہے اور اب بھی کشیدگی میں کمی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے بشرطیکہ روس بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد اقصیٰ کو 40 روزکے بعدنمازیوں کیلئے کھول دیاگیا
رپورٹ کے مطابق اب تک روس کی جانب سے مکمل جنگ بندی کے حوالے سے کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی جس کے باعث خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔