مسجد اقصیٰ کو 40 روزکے بعدنمازیوں کیلئے کھول دیاگیا

Apr 09, 2026 | 09:36:AM
 مسجد اقصیٰ کو 40 روزکے بعدنمازیوں کیلئے کھول دیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت گاہیں کھل گئیں۔
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ بھی 40 روزکے بعد کھول دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  موبائل سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئےقومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت

مسجد اقصیٰ کو ایران پر حملے کے بعد اسرائیل نےنمازیوں کے لئے بند کردیا تھا،آج دوبارہ کھلنے پر نمازیوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق مقدس مقامات کو نئی سکیورٹی ہدایات کے تحت کھولا گیا ہے، تاہم سکیورٹی کے نام پر پرانے شہر اور مسجد کے اطراف میں سیکڑوں پولیس اہلکار اور بارڈر گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔

مسجدِ اقصیٰ کی بحالی کے باوجود فلسطینی نمازیوں کے لیے سخت پابندیاں برقرار رکھی گئی ہیں اور مقامی فلسطینیوں کے داخلے کو محدود کیا گیا ہے،اس کے برعکس اسرائیلی حکام کی جانب سے صہیونی آبادکاروں کو مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلے کے لیے زیادہ وقت اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔