موبائل سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئےقومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئے شہریوں کواپنا قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی اےکی جانب سے کہاگیاہے کہ وہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے،صارفین اپنی موبائل فون سروسزیقینی بنانے کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ بروقت اپڈیٹ کریں۔
پی ٹی اے کے مطابق ایکسپائر شناختی کارڈ اور کسی دوسرے کے نام پر رجسٹرڈ سمیں کسی بھی وقت بلاک کی جاسکتی ہیں،شہری کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ کی فوری تجدید کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی نائب صدر، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام صارفین کے مفادات کے تحفظ اور قابل اعتماد ٹیلی کام سروسز کیلئے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔