امریکی نائب صدر، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آج پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر کے ہمراہ سٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی ایرانی وفد سے مذاکرات کے لئے پاکستان آئیں گے، امریکی وفد میں معاونت کے لئے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وفد کے ارکان میں سکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی وارننگ
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کا وفد مذاکرات کے لئے اسلام آباد آئے گا۔