صدر ٹرمپ کا ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی وارننگ

Apr 09, 2026 | 08:44:AM
صدر ٹرمپ کا ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی وارننگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو فوجی سامان فراہم کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جو بھی ملک ایران کو  ہتھیار فراہم کرے گا، اس کی امریکا کو  برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوگا  اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

یہ اعلان واشنگٹن اور تہران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کے بعد سامنے آیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس اور چین  پر ماضی میں ایران کی فوجی صلاحیت بڑھانے میں مدد کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں، جن میں میزائل، فضائی دفاعی نظام اور دہرے استعمال کی ٹیکنالوجی کی فراہمی شامل ہے تاہم روس اور چین نے حالیہ عرصے میں کسی بھی قسم کے اسلحہ فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات : اہم شاہراہیں بند، متبادل روٹس جاری