بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی ڈیل نہیں کریں گے، بیرسٹر علی ظفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے این آر او، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے این آر او، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو قومی مفاد میں بات کرنے کی اجازت ہے، اعظم سواتی یا کسی اور کو سیکیورٹی ایشو پر بات کرنے کی اجازت ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈیل کا تاثر اب بالکل ختم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے اوورسیز پاکستانی اگر کوشش کر رہے ہیں تو یہ ان کی ذاتی کوشش ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سب کا حق ہے۔ جیل حکام کبھی کسی کو ملنے دیتے ہیں کبھی نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا بڑا اضافہ