وفاقی وزیر داخلہ سینیٹرمحسن نقوی کی  شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد

Apr 09, 2024 | 21:42:PM
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹرمحسن نقوی کی  شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ سینیٹرمحسن نقوی نے شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ ہلال عید رمضان المبارک میں عبادتوں کے انعام کی نوید ہے،عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عید الفطر عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے،دوسروں کا احساس کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے،اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں، سینیٹر محسن نقوی نے کہاکہ چاند رات پر غربا اور مساکین کی ضروریات کا خیال رکھا جائے،وطن عزیزمیں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء کے اہل خانہ کو بھی اس موقع پر یاد رکھنا ہے،اللہ تعالیٰ ماہ رمضان میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید کا اعلان ہو گیا