جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک

Apr 09, 2024 | 20:55:PM
جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا،دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینٹائزیشن آپریشن  جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے  کے لئے  پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید جمعرات کو ہو گی اعلان ہو گیا