نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

Apr 09, 2024 | 14:45:PM
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی،نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی،بابر اعظم کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم میں 2 نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان نیازی کو شامل کیا گیا ہے۔

عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگی جبکہ 5 ریزرو کھلاڑی بھی اس سیریز میں شامل ہیں،سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ مضبوط کامبی نیشن تیار ہوسکے، سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔

عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے، پوری توجہ بہترین پرفارمنس پر ہوگی، ملنے والے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

عثمان خان کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے نیوزی  لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ عثمان اور عرفان نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے، یقین ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی کپتان اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

سینئر ٹیم منیجر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں موجود ہیں، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے۔

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ، بولنگ کوچز کا اعلان