نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ، بولنگ کوچز کا اعلان

Apr 08, 2024 | 21:35:PM
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ، بولنگ کوچز کا اعلان
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ اور سپن بولنگ کوچ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کر دیئے گئے ،اظہرمحمود اس قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے،محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل سپن بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عید کا اعلان ہو گیا