دنیا کے مختلف ممالک میں سال 2024 کے پہلے مکمل سورج گرہن کا نظارہ

Apr 09, 2024 | 12:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک میں سال 2024 کے پہلے سورج گرہن کا نظارہ امریکا میں لاکھوں افراد نے کیا۔

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن لاکھوں افراد نے مکمل گرہن دیکھنے کیلئے دوسرے علاقوں کارخ کیا۔ سب سے پہلے شمالی میکسیکو نے قدرتی مظہر کا نظارہ کیا گیا،شہر توریون طویل ترین دورانیے کیلئے تاریکی میں ڈوب گیا۔

امریکی شہری بھی اس منظر کو دیکھنے کیلئے بیتاب تھے،حفاظتی چشمے پہنےلاکھوں کے ہجوم نے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا،شہریوں میں جوش و خروش اتنا تھاکہ اپنے علاقوں میں جزوی کے بجائےمکمل گرہن دیکھنے کےلئےدوسرے مقامات کا رخ کیا۔

مزید پڑھیں:  یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین اور سیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

مکمل سورج گرہن کا آغاز ریاست ٹیکساس سےہوا،جو اوکلاہوما،آرکنساس سےہوتا ہوا ریاست مین میں مرکزنگاہ بنا،نیویارک کا مجسمہ آزادی بھی تاریکی میں ڈوب گیا۔

ناسا نے زمین پرہونے والے اثرات کے مشاہدےکیلئے چاند کے راستے میں راکٹ فائر کیے، امریکہ میں اگلا گرین 23 اگست 2044میں دیکھا جانے کا امکان ہے۔