بلاول بھٹو  کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سےصحافیوں پر حملے کی سخت مذمت

Sep 08, 2025 | 19:12:PM
بلاول بھٹو  کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سےصحافیوں پر حملے کی سخت مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کی ایسی کارروائیاں آزاد صحافت کی بنیاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد پر سخت مذمت کرتا ہوں، سینیئر صحافی طیب بلوچ پر تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے تشدد پر سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا یہ رویہ نا قابلِ برداشت ہے، تشدد کی ایسی کارروائیاں آزاد صحافت کی بنیاد کو نقصان پہنچاتی ہیں، آزادی صحافت جمہوری معاشرے کے لیے ضروری ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق اور آزادی اظہار پر آواز اٹھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلابی سیلفی بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کو پانی میں موت کی نیند سلا گیا