سیلابی سیلفی بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کو پانی میں موت کی نیند سلا گیا

Sep 08, 2025 | 18:18:PM
سیلابی سیلفی بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کو پانی میں موت کی نیند سلا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد)  پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والامیں سیلاب کے دوران سیلفی بنانے کا جنون ایک اور نوجوان  کی زندگی چھین کر لے گیا۔

ریسکیو کے مطابق عارف والا سے گزرنے والے دریائے ستلج میں نوجوان سیلفی لیتے ہوئے دریا میں جا گرا۔ڈوب کر مرنیوالے  22 سالہ نوجوان کی شناخت عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان سیلفی لینے کے شوق کے دوران توازن برقرار نہ  رکھ سکا اور اس  وجہ سے دریا میں جاگرا ۔اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو نوجوان کی نعش کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان سے سوال کرنا جرم ،اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر حملہ