بھارتی فوج نےکولگام میں نوجوان کو شہید کر دیا

Sep 08, 2025 | 17:05:PM
بھارتی فوج نےکولگام میں نوجوان کو شہید کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی قابض فورس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی افواج، ریزرو پولیس اور اسپیشل آپریشنل گروپ نے کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو کولگام کے علاقے گوڈر میں محاصرے کے دوران شہید کیا۔

قبل ازیں اس علاقے میں آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا ایک جونئیر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہوتھا، آخری اطلاعات آنے تک اس علاقے میں آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیل