سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

Oct 08, 2025 | 14:37:PM
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7202 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی فی اونس قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ 4 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، سونے کی فی اونس قیمت 84 ڈالر اضافے کے ساتھ 4039 ڈالر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی قیادت نے ایک اور جماعت رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کرلیا

چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کے اضافے سے 4984 روپے ہو گئی ہے۔