گجرات: بااثر نوجوانوں کا معمولی تلخ کلامی پر میلہ دیکھنے آئے بچوں پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل

Oct 08, 2023 | 12:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد) گجرات کے علاقے لکھنوال میں بااثر نوجوانوں نے معمولی تلخ کلامی پر مقامی میلہ دیکھنے آئے بچوں پر لاتوں اور گھونسوں سے وحشیانہ تشدت کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

گجرات میں تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقہ لکھنوال میں با اثر نوجوانوں نے اپنی ہی عدالت لگا لی، معمولی تلخ کلامی پر درجن کے قریب نوجوانوں کا میلہ دیکھنے آئے 2 بچوں پر لاتوں، گھونسو اور تھپڑوں سے وحشیانہ تشدد کیا، اس دلخراش واقع کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون رپورٹر کی لائیو کوریج کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ،ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق میلہ دیکھنے آنے والے 2 بچوں پر با اثر ملزمان نے ڈیرہ پر لے جا کر تشدد کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں با اثر نوجوان گینگ کے ساتھی کے ہاتھ میں پسٹل دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کی فائرنگ سے دونوں بچے بال بال بچ گئے اور فائر زمین پر لگ گیا۔

دوسری جانب پولیس نے 4 نامزد سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔