خاتون رپورٹر کی لائیو کوریج کے دوران اسرائیل کا میزائل حملہ،ویڈیو وائرل

Oct 08, 2023 | 11:47:AM
فلسطین کے مرکزی علاقے غزہ سے لائیو کوریج کے دوران  اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، خوفناک دھمکے کی صورت میں اسکرین کے سامنے کھڑی خاتون رپورٹر کی چیخ نکل گئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلسطین کے مرکزی علاقے غزہ سے لائیو کوریج کے دوران  اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، خوفناک دھمکے کی صورت میں اسکرین کے سامنے کھڑی خاتون رپورٹر کی چیخ نکل گئی۔ 

الجزیرہ کی رپورٹر یمنیٰ السید غزہ سے براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اچانک عقب میں اسرائیل کی جانب سے اچانک میزائل حملہ ہوا اور دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے بعد خاتون رپورٹر گھبرا جاتی ہیں اور چیخ مار کر کیمرے کے آگے سے ہٹ گئیں، حواس بحال ہونے کے بعد انہوں نے رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ ‘ یہ میزائل حملہ غزہ شہر کے وسط میں ایک رہائشی بلڈنگ میں کیا گیا، عمارت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور زمین بوس ہوچکی ہے، ملحقہ تمام عمارتوں کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہاں کتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔

اسٹوڈیو میں موجود اینکر نے خاتون رپورٹر کو ٹیم سمیت محفوظ مقام پر جانے اور سانس بحال کرنے کا کہا۔ 

مزید پڑھیں:  حماس نے 50 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنالیا

یاد رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 100 اسرائیلی ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جبکہ غزہ پر اسرائیل کے جوابی حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے۔ْ