عائشہ اکرم ہراسگی کیس،مرکزی ملزم ریمبو کا بڑابیان سامنے آگیا

Oct 08, 2021 | 23:48:PM
ریمبو کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان
کیپشن: ملزم ریمبو پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کے معاملے پر  زیر حراست مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ 

ریمبو نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک جانے کا میرا پروگرام نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ  واقعہ میں عائشہ یا میرا کوئی قصور نہیں، انہوں نے کہا یہ میں ہی جانتا ہوں  میں  کس طرح سے عائشہ کو زندہ گھر لے کر گیا،  عائشہ اکرم نے کسی اور کے ساتھ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ بنایا تھا، وہ شخص نہ آ سکا تو مجبوراً میں عائشہ اکرم کے ساتھ گیا تھا،  ملزم ریمبو کو آج انویسٹی گیشن پولیس نے دیگر 7 ساتھیوں کے ہمراہ حراست میں لیا دیگر ملزموں میں ظفر، محسن علی، حسنین، منصب علی، صدام علی، بلال اور آصف عظیم شامل۔

یہ بھی پڑھیں:استعفے کے بعد بھی این واٹمور تنقید کی زد میں