اب بھی وقت ہے، اس کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کیاجائے: وقار یونس قومی بلے باز کے حق میں بول پڑے

Oct 08, 2021 | 22:28:PM
شرجیل خان، شامل نہ کرنے پر بول پڑے
کیپشن: سابق بائولنگ کوچ وقار یونس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باﺅلنگ کوچ وقار یونس ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں شرجیل خان کو شامل نہ کرنے پر بول پڑے اور پی سی بی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی کرنے کیلئے48 گھنٹے رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق باﺅلنگ کوچ وقار یونس بھی شرجیل خان کے مداح نکلے ،شرجیل خان کی سنچری کے بعد سابق باؤلنگ کوچ نے ٹویٹ میں سلیکٹرز اور پی سی بی مینجمنٹ پر طنزکرتے ہوئے کہاکہ ابھی ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی کرنے کیلئے48 گھنٹے رہتے ہیں۔شرجیل خان ویل پلیڈ ،آپکی کلاس ہی الگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شکست کو یادگار بنا دیا۔۔آئی پی ایل میچ کے دوران کھلاڑی کی لڑکی کو شادی کی پیشکش۔۔ویڈیو وائرل