طالبان کا پاکستان حکومت سے اہم مطالبہ سامنے آگیا 

Oct 08, 2021 | 19:55:PM
افغانساتن طالبان اہم مطالبہ
کیپشن: افغان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)طالبان حکومت نے پاکستان سے طورخم بارڈر کھولنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پاکستان سفر کرنے والے افغان شہریوں کے لیے سرٹیفکیٹ کی شرط فی الحال برقرار ہے،کوشش کررہے ہیں جلد اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو پاکستان سفر کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے سرٹیفکیٹ ( اضافی اجازت نامہ) حاصل کرنا پڑتا ہے۔منصور احمد خان نے بتایا کہ طالبان حکومت کا پاکستان سے طورخم بارڈر کے معاملے پر اہم رابطہ ہوا ہے جس دوران افغان حکومت نے پاکستان سے طورخم سرحد کھولنے کی درخواست کی ہے، اس حوالے سے اعلیٰ سفارتی ذرائع کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:بھارت کسی کیلئے بھی محفوظ ملک نہیں ، برطانوی سفارتکار جنسی ہراسانی کا شکار