سب سے لمبی ناک والا شخص سامنے آگیا۔۔ورلڈ ریکارڈ قا ئم کر دیا

Oct 08, 2021 | 19:28:PM
دنیا ،کی،سب سے لمبی ناک ،والا شہری
کیپشن: دنیا کی سب سے لمبی ناک والا شہری،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) ترک شہری کی سب سے لمبی ناک کا  نیاعالمی ریکارڈ۔ 71سالہ محمد اوزیوریک  کی ناک دنیا میں سب سے زیادہ لمبی قرار پائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد اوزیوریک  کی ناک کی لمبائی ساڑھے 3انچ ہے۔ محمد اوزیوریک نے سب سے لمبی ناک کا ورلڈ ریکارڈ 11سال قبل 2010ءمیں بھی بنا یا تھا۔ اس وقت اوزیوریک  کی ناک کی پیمائش ایک اطالوی ٹی وی شو میں کی گئی تھی اور گزشتہ دنوں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ایک بار پھر اس کی ناک کی پیمائش کی ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ اب تک کی لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ اوزیوریک ہی کے پاس ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے