اداکارہ سعدیہ خان نے ترک شیف براک کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں

Oct 08, 2021 | 16:04:PM
ترک شیف، اور سعدیہ خان
کیپشن: سعدیہ خان نے ترک شیف کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تُرک شیف براک ازدمیر نے پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کو اپنے ریستوران میں مدعو کرلیا۔

 سعدیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تُرک شیف براک کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ براک کے ریستوران میں موجود ہیں۔

 اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں براک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنے ریستوران میں مدعو کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی، آپ کے ہاتھ کے کھانے میں بہت ذائقہ ہے۔‘

سعدیہ خان نے مزید لکھا کہ ’کھانے کے ساتھ ساتھ آپ کی میزبانی بھی بہت شاندار تھی۔‘

واضح رہے کہ تُرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا، اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔
 یہ بھی پڑھیں:    افغانستان :دوران نماز جمعہ مسجد میں دھماکہ ، متعدد شہید اور زخمی