منفرد انداز والا سیلفی اسٹار پہاڑی گوریلا چل بسا۔۔۔۔

Oct 08, 2021 | 12:54:PM
سیلفی سٹار گوریلا
کیپشن: سیلفی سٹار گوریلا چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سیلفی اسٹار پہاڑی گوریلا 14 سال کی عُمر میں دُنیا سے رخصت ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2019 میں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سیلفی اسٹار کا لقب اپنے نام کرنے والا گوریلا شدید علالت کے بعد 14 سال کی عُمر میں چل بسا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ سیلفی اسٹار گوریلے کی موت کی خبر اُس کے دیکھ بھال کرنے والے پارک کی جانب سے دی گئی ۔

پارک انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ گوریلے نے اپنی زندگی کے آخری سانسیں، اُن کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے ہاتھوں میں لیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ گوریلا بہت سے لوگوں کو یاد آئے گا جبکہ اس پوسٹ پر فی الحال 31،000 سے زیادہ ردعمل اور سیکڑوں تبصرے کیےجاچکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر ننھی پری کی آمد